ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل دی نیو انگلش پی یوکالج کے  سالانہ جلسے کاانعقاد : طلبا خود اعتمادی  کی بنیاد پر آگے بڑھیں : ایس جی بھٹ

بھٹکل دی نیو انگلش پی یوکالج کے  سالانہ جلسے کاانعقاد : طلبا خود اعتمادی  کی بنیاد پر آگے بڑھیں : ایس جی بھٹ

Fri, 27 Dec 2019 20:30:49    S.O. News Service

بھٹکل:27؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)دی نیو انگلش پی یوکالج بھٹکل میں 27دسمبر 2019بروز جمعہ کو ’’سادھنا -2019‘‘ کے تحت سالانہ جلسے کا انعقاد ہوا۔

سبرامنیا پی یوکالج کولکی کے پرنسپال ایس جی بھٹ نےمہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتےہوئے طلبا میں خود اعتمادی اور اپنی صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے ترقی کرنےکی تلقین کی۔ بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کے ٹرسٹی مینجر دی نیو انگلش پی یو کالج کے 25برس مکمل ہونے پر سلور جوبلی لوگو کا اجراء کیا۔ ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر سریش نایک نے پروگرام کی صدارت کی۔ کالج پرنسپال وریندر شانبھاگ نے سالانہ رپورٹ کی خواندگی کی۔

جلسےمیں ثقافتی و کھیل مقابلوں میں جیت حاصل کئے طلبا کے درمیان انعامات کی تقسیم ہوئی۔ لڑکوں میں لوکیش نائک اور لڑکیوں میں جانکی گونڈ نے چمپئین کا خطاب جیتا۔ اس کے علاوہ ہر جماعت میں سے ایک ایک طالب علم کو بیسٹ اسٹوڈنٹ ایوارڈ سے نوازاگیا۔ طالبات میتھالی اور رکشھیتا نے نظامت کی تو آئشوریا نے استقبال کیا ، رکشا نے شکریہ اداکیا۔ شایل اور ساتھیوں نے پرارتھنا کی۔

Release_of_Silver_Jubilee_Logo_(1).jpg


Share: